اہم ترین

بیلجئیم کے اسکولوں میں اسمارٹ فون لانے پر پابندی

بیلجیئم میں انتظامیہ نے پرائمری اور مڈل اسکولوں میں طلبا کے لئے اسمارٹ فون ممنوع قرار دے دیا ہے تاہم اس کا اطلاق مخصؤص علاقوں میں ہوگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یلجیئم کے اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز 26 اگست سے ہورہا ہے تاہم اس سے پہلے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

متعلق انتظامیہ نے دارالحکومت برسلز اور فرانسیسی زبان بولنے والے علاقوں کے پرائمری اور مڈل اسکولوں میں طلبا پر اسمارٹ فون لانے پر پابندی لگادی ہے۔

اس پابندی کا اطلاق مجموعی طور پر 373 اسکولوں میں ہوگا۔ جن اسکولوں میں نصاب فرانسیسی زبان میں نہیں وہاں ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔

والونیا۔برسلز تعلیمی نیٹ ورک نے پابندی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کے بچے اسمارٹ فون سے ایک دوسرے کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں ۔ اس سے معاشرے میں نامناسب رویے بڑھ رہے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ چھوٹے بچوں میں سوشل میڈیا اور اسمارٹ فون کا استعمال کم سے کیا جائے۔

پاکستان