فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی باپ بن گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کرکٹ کی دنیا کے لالہ شاہد آفریدی بھی نانا بن گئے ہیں۔
ایک جانب شاہین آفریدی راولپندی مین بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ مین شامل ہیں تو وہیں ہفتے کے روز ان کی اہلیہ کے ہاں کراچی میں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
شاہین شاہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے ساتھ ہی شاہد آفریدی کو تہنیتی پیغام مل رہے ہیں۔ جس پر لالہ کود بھی بہت مشکور ہیں۔
خوشیوں نے نہال شاہد آفریدی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دنیائے کرکٹ کے کم عمر ترین نانا بننے پر آپ تمام احباب کے محبتوں بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
لالہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے کا نام علی یار رکھا ہے۔
دوسری جانب خبریں ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی پہلا ٹیسٹ ختم ہوتے ہی کراچی پہنچیں گے۔ جہاں وہ کچھ دن قیام کریں گے اور پھر دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے ہی دوبارہ راولپنڈی پہنچ جائیں گے ۔