اہم ترین

کابینہ اجلاس میں چیف جسٹس کے خلاف ریفرینس دائر کرنے کی منظوری

آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف جسٹس کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں ریفرینس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی  شازی ثوبیہ سومرو کی جانب سے چیف جسٹس کے خلاف ریفرینس کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک پیش کی گئی۔

اجلاس میں اس تحریک کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ ریفرینس کو حتمی شکل دینے کے لیے   مختلف جماعتوں کے اراکین پر مشتمل خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

تحریک میں چیف جسٹس کے علاوہ مس کنڈکٹ کرنے والے دیگر ججز کے خلاف بھی ریفرینس دائر کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹٰک 209 کے تحت مخصوص ججز کے خلاف ریفرینس دائر کیا جائے۔ اور اس کے لیے ایوان کی ایک کمیٹی قائم کی جائے جو سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرینس دائر کرے۔

پاکستان