اہم ترین

ٹیلی گرام کے سی ای او کی ضمانت منظور ، فرانس چھوڑنے پر پابندی

فرانس میں زیر حراست پاول دروو کی ضمانت 50 لاکھ یوروز کے عوض منظور کرلی گئی ہے تاہم انہیں تحقیقات مکمل ہونے تک ملک میں ہی رہنا ہوگا۔

میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او پاول دوروف کی فرانس میں گرفتاری کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ فرانسیسی عدالت میں روسی نژاد ٹیک بزنس مین کے خلاف کئی سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ٹیلیگرام کے سی ای او کے خلاف الزامات عائد کیے جانے کے بعد ان سے ضمانت کے لیے 5 ملین یورو ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔

فرانسیسی حکام نے فی الحال پاول پاول دروو پر ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی ہے۔ انہیں ہفتے میں دو بار تھانے میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔

پاول دوروف اگرچہ روس میں پیدا ہوئے تھے لیکن ان کے پاس روس کے علاوہ کئی ممالک کی شہریت ہے۔

پاول دروو گزشتہ کئی سال سے فرانس میں مقیم ہیں۔ روس اور فرانس کے علاوہ ٹیلی گرام کے سی ای او کے پاس متحدہ عرب امارات اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی شہریت بھی ہے۔

پاول دروو کی کئی ممالک کی شہریت نے ان کی گرفتاری کو بین الاقوامی مسئلہ بنا دیا ہے۔ روس نے فرانس میں اس سارے عمل میں انتقامی کارروائی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے بھی فرانس سے کہا ہے کہ وہ پاول دروو کو تمام قانونی آپشن فراہم کرے۔

دوروو کی گرفتاری کا اثر وسیع نظر آتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کے کئی اہم شخصیات نے ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا ہے اور فرانسیسی حکام کے اس اقدام کو آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا ہے۔

پاکستان