پٹھان اور جوان کی بھرپور کامیابی کے بعد شاہ رخ خان اب ایکشن مناظر سے بھرپور فلم کنگ کے ذریعے واپس آ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اپنی آئندہ فلم کنگ کو بڑی اسکرین پر دھماکے دار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔ وہ فلم کی پروخشن ٹیم کے ساتھ اس کے اسکرپٹ اور ایکشن مناظر کو درست کرنے کے لیے مسلسل کام کررہے ہیں ۔
شاہ رخ خان کا خیال ہے کہ وہ ایک بار پھر بڑے پردے پر اپنی واپسی کو خاص بنائیں، کیونکہ کنگ تقریباً 3 سال کے وقفے کے بعد فلموں میں واپسی کریں گے۔
پروڈیوسر فلم کو یورپ میں خاص موسمی حالات میں شوٹ کرنا چاہتے ہیں اور جنوری میں کنگ پر کام شروع کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔
کنگ میں شاہ رخ خان اور سہانا خان مرکزی کردار نبھائیں گے جب کہ ابھیشیک بچن ولن ہوں گے۔
شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند 2026 کے وسط تک کنگ کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
کنگ کے علاوہ شاہ رخ خان اور بھی بہت سے سکرپٹ پڑھ رہے ہیں اور ان میں سے ایک آدتیہ چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی پٹھان 2 ہے، جو کنگ کی ایڈیٹنگ مکمل ہونے کے بعد 2025 کے آخر تک فلور پر چلی جائے گی۔