اہم ترین

کورونا ویکسین کے ممکنہ سائیڈ افیکٹس سے کورین گلوکار ہلاک

کوریا کی پاپ انڈسٹری کے معروف ستارے لی تائی گیون کورونا ویکسین کے ممکنہ سائڈ افیکٹس کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے۔

چند سال قبل کورونا کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ زندگی تھم گئی۔ لوگ اپنے گھروں می محصور ہوکر رہ گئے تھے ۔

کویڈ 19 کا شکار ہونے والے کروڑوں افراد میں لاکھوں ہلاک ہوگئے۔ دنیا بھر کے سائنسدانوں اور ماہرین نے اس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے لیے ویکسین ایجاد کیں۔

کویڈ ویکسین کے باعث لاکھوں افراد کی جانیں بچ گئیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی تھے جن کو یہ ویکسین الٹا اثر کرگئی ۔ وہ بتدریج بیمار ہوتے گئے۔ ان میں سے ہی ایک شخص کوریا کے معروف گلوکار لی تائی گیون بھی تھے۔ جو اس کے سائیڈ افیکٹس سے بیمار ہو ئے اور اب ان کے انتقال کی خبریں آئی ہیں۔

جنوبی کوریا کی نیوز ویب سائیٹ کورین ٹائمز کے مطابق لی کوریا کے معروف میوزک بینڈ ‘اکڈونگ کلب’ کے اہم ترین رکن تھے۔

لی تائی گی نے 2022 میں بین الالقوامی شہرت یافتہ دوا ساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی 3 خوراکیں لی تھیں۔

تیسری خوراک (بوسٹر شاٹ) لینے کے بعد لی نے قے اور سردرد کی شکایت کی۔ انہیں اسپتال داخل کرایا گیا۔ تاہم ان کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لی تائی گیون کا خون اس قدر پتلا ہوگیا کہ وہ جسم کے مختلف ححصؤں سے بہنے لگا۔ اسی دوران وہ لی کوما میں چلے گئے ۔ دو سال سے زائد وقت کوما میں رہنے کے بعد انہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

گلوکار کی موت سے قبل ان کی بیوی نے کہا تھا کہ ڈاکٹر ان کے شوہر کے جسم سے خون بہنے کی وضاحت نہیں کر پارہے۔ یہ مایوس کن ہے کہ وہ ویکسین اور ان علامات کے درمیان تعلق کی وضاحت نہیں کر سکتے۔

لی کیو گیون کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا وزن 20 کلو سے کم ہوا ہے ۔ وہ خود سے غزا بھی نہیں لے سکتے۔ ان کے جسم کا صرف ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکا ہے۔ وہ بڑی مشکل سے سانس لینے کے قابل تھے۔

پاکستان