اہم ترین

جیکی شراف بھی ہاؤس فل 5 میں شامل: سنجے دت کے ساتھ اہم کردار نبھائیں گے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار جیکی شراف بھی اکشے کمار کی کامیڈی فلم ہاؤس فل 5 میں شامل ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاؤس فل 5 میں جیکی شیروف کا کردار سنجے دت کے ساتھ ہوگا۔ دونوں اس سے قبل کھل نائیک اور کارتوس جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں لیکن اس مرتبہ دونوں ایک مزاحیہ ماحول میں اپنی آن اسکرین کیمسٹری کو زندہ کریں گے۔

سنجے دت اور جیکی شیروف کے کرداروں کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں لیکن کہا جارہا ہے کہ دونوں ہی کا کردار اہم ہوگا، دونوں کی موجودگی سے ہاؤس فل فرنچائز کی نئی فلم میں ہنسی کے اور بھی طوفان آئیں گے۔

ہاؤس فل 5 میں اس کی دیگر 4 فلموں کی طرح اکشےکمار مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ رتیش دیش مکھ، فردین خان، کریتی کھربندا، نورا فتیحی اور پوجا ہیگڑے بھی فلم میں شامل ہیں۔

لندن ہاؤس فل فلموں کے لیے ایک پسندیدہ مقام رہا ہے، جو اس کے متحرک پس منظر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ شاہانہ سیٹس اور انداز کے ساتھ رواں ماہ ہی اس کی شوٹنگ شروع ہے والی ہے۔

پاکستان