اہم ترین

آسٹریلیا کا فلسطینی زمین پر قابض اسرائیلیوں کو ویزے نہ دینے کا اعلان

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ’ نے کہا ہے کہ ان کا ملک لسطینی زمین پر قابض اسرائیلیوں کو، آسٹریلیا کے سیاحتی ویزے نہیں دے گا۔

ایکس پر اپنے بیان میں آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ہنگامی طور پر غزہ میں کارروائیاں بند ہونے کی ضرروت ہے۔

پینی وونگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاٹز سے ملاقات میں ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی فائر بندی تجویز قبول کر لے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دریائے اردن کے مغربی کنارے میں پُر تشدد واقعات اور اسرائیل کے انتہائی متعصب وزیروں کے اشتعال انگیز اقدامات سے خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔ اس صورتحال نے پائیدار امن کے امکان کو کمزور کر دیا ہے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی زمین پر قابض اسرائیلیوں کو اپنے ملک کے سیاحتی ویزے نہیں دیں گے۔

پاکستان