اہم ترین

نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسٹیٹ بینک نے نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے موضوعاتی ڈیزائن اور آئیڈیاز کے لیے آرٹ کے مقابلے کے نتائج کا اعلان نئے بینک نوٹوں کے ڈیزائن کی شارٹ لسٹنگ ہرگز نہیں۔یہ صرف اور صرف فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

اسٹیت بینک نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے رواں سال جنوری میں نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے موضوعاتی ڈیزائن اور آئیڈیاز کے لیے آرٹ کے مقابلے کے ساتھ نئے بینک نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ شروع کی تھی۔ جس کا مقصد مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین ضابطوں کے مطابق ڈیزائن کی تیاری کے عمل میں عوام کی شمولیت تھے۔

مرکزی بینک نے مزید کہا کہ استیٹ بینکج کو موصول ہونے والے ڈیزائنز کا جائزہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے لیا اور 5 ستمبر 2024 کو فاتح انٹریز کا اعلان کیا گیا۔ مقابلے کے ان نتائج کو ذرائع ابلاغ اور بعض عوامی حلقوں نے نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنوں کی شارٹ لسٹنگ سے تعبیر کیا ۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ انٹریز کے نتائج کے اعلان کا مقصد صرف فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا: فاتح قرار پانے والے ڈیزائنوں میں سے ایک میں مذہبی تنوع کی عکاسی کرتے ہوئے ملک میں موجود مختلف مذاہب کو اجاگر کیا گیا۔ کچھ حلقوں نے اسے ایک خاص مذہب کو نمایاں کرنے کی کوشش سمجھا ۔ اس کا انتخاب محض اس کے فنی معیار اور مذہبی تنوع کے موضوع کی بنیاد پر کیا ، اس کا اور کوئی مقصد نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جن ڈیزائن کو فاتح قرار دیا گیا وہ بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے شارٹ لسٹڈ نہیں: مجوزہ نئی سیریز کے حتمی ڈیزائن منتخب کردہ معروف بین الاقوامی کمپنیاں ڈیزائن کر رہی ہیں۔ جو دسمبر 2024 تک نئے ڈیزائنز کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گی۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک بورڈ کی جانب سے منظور کردہ ڈیزائنز جنوری 2025 ءتک حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو پیش کیے جائیں گے۔ جس کے بعد ہی نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی سیریز کی چھپائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

پاکستان