اہم ترین

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: کراچی کی جگہ ملتان میزبان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے دورے کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق اب کراچی کی جگہ ملتان میں ٹیسٹ میمچ کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کی قومی ٹیم دو اکتوبر کو ملتان پہنچے گی ۔ جہاں سات سے 19 اکتوبر کے درمیان پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لگاتار دو دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد انگلش ٹیم راولپنڈی جائے گی جہاں آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

اس سے قبل جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی میں ایک میچ ہونا تھا لیکن اسٹیڈیم کو اگلے سال کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’معمولی تبدیلیوں کے باوجود ہم شائقین کی حمایت اور دورے کو یقینی طور پر یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ہم سخت مقابلے والی ٹیسٹ سیریز کے منتظر ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان شیڈول یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے جس میں انگلینڈ چھٹے جب کہ پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں شرمناک کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان