کرینہ کپور لی بڑی بہن کرشمہ کپور 90 کی دہائی کی سب سے مقبول اداکارہ رہی ہیں۔ اپنے عروج کے دنوں میں انہوں نے ہر سپر اسٹار کے ساتھ کام کیا اور داد سمیٹی ۔ ایسی ہی ایک فلم راجا ہندوستانی بھی ہے ۔ جس میں ان کے مد مقابل عامر خان تھے ۔
راجا ہندوستانی میں جہاں عامر خان اور کرشمہ کپور کی اداکاری نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑا وہیں فلم کی خاص بات س میں دونوں اداکاروں کا رومانوی سین تھا۔ اس زم
فلم کے ڈائریکٹر دھرمیش درشن نے انکشاف کیا تھا کہ فلم میں اس سین کو کس طرح شوٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کرشمہ کپور کی والدہ یعنی ببیتا کی مدد سے یہ سین مکمل ہوا۔ ببیتا نے سین شوٹ کے دوران اداکارہ کو کافی پرسکون رکھا۔
کرشمہ کپور اور عامر خان کے درمیان اس سین کو شوٹ کرنے میں 3 دن لگے اور 47 ری ٹیک ہوئے۔
ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بوسے کے سین کو پوسٹر پر لگا کر شائقین میں سنسنی پیدا کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے یہ منصوبہ ترک کردیا۔
دھرمیش درشن نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ کرشمہ کپور نہیں بلکہ جوہی چاولہ خاتون لیڈ کے لیے پہلی پسند تھیں۔ پروڈیوسرز نے فلم کے لیے پوجا بھٹ اور ایشوریہ رائے سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن انھوں نے بھی اسکرپٹ کو مسترد کر دیا۔۔