ہمارا جسم ایک خودکار نطام کے تحت چلتا ہے۔ کسی بھی عضو میں خرابی سے پہلے ہمیں کئی طرح کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ بعض اوقات ان علامات کو نظر انداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ ایسا ہی ہمارے دل کے ساتھ بھی ہے۔
حرکت قلب بند ہوجانا ہارٹ فیلیئر دل سے متعلق ایک بیماری ہے جس میں دل کی خون پمپ کرنے کی صلاحیت بتدریج کمزور ہو جاتی ہے۔ یہ ایک انتہائی سنگین اور جان لیوا صورتحال ہے۔
ہارٹ فیل ہونے سے پہلے جسم میں کئی طرح کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں لیکن یہ اتنی عام ہوتی ہیں کہ لوگ انہیں سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں اور انہیں نظر انداز کرتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں صحت سے متعلق نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
آئیے ایسی 4 علامات کے بارے میں جانتے ہیں، جنہیں نظر انداز کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
سانس لینے میں دشواری
سانس کی کسی بھی قسم کی بیماری دل کی خرابی کی علامت ہوسکتی ہے۔ سانس لینے میں دشوار جیسے مسائل دل کی ناکامی کے دوران یا اس سے پہلے بھی ہو سکتے ہیں۔ دل کے مریض سانس پھولنے کے مسئلے کو نظر انداز نہ کریں۔ اس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
گھٹنوں یا ٹخنوں میں سوجھن
اگر گھٹنوں یا ٹخنوں میں سوجن ہو تو احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ یہ دل کی بیماری بھی ہو سکتی ہے۔ جب دل کمزور ہوتا ہے تو ایسے اشارے دیتا ہے۔ جب دل ٹھیک سے کام نہیں کرتا تو ٹخنوں اور گھٹنوں میں سوجن ہونے لگتی ہے۔
تھکاوٹ
آج کل خراب طرز زندگی اور غیر صحت بخش کھانے کی عادات کی وجہ سے دن بھر تھکاوٹ محسوس کرنا عام ہو گیا ہے۔ کمزوری اور تھکاوٹ کو کبھی ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ دل کے مریضوں کو اس مسئلے کو نظر انداز کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
کھانسی
کھانسی یا گھرگھراہٹ جیسے مسائل بھی دل کے مسائل یا ہارٹ فیل ہونے سے پہلے دیکھے جا سکتے ہیں۔ جب دل ٹھیک سے کام نہیں کرتا اور پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے لگتا ہے تو کھانسی یا گھرگھراہٹ جیسی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ اس لیے ایسی علامات کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔