اہم ترین

حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید

اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت کرنے والی لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ صیہونی حملے میں شہید ہوگئے ہپی۔

جمعے کی رات اور ہفتے کی علی الصبح اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح ان حملوں میں تنظیم کے سربراہ حسن نصر اللہ، ان کی صاحبزادی اور نوبی محاذ کا کمانڈر علی کرکی سمیت تنظیم کے کئی کمانڈروں کی شہادت کا دعوی کیا تھا۔

حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصراللہ نے بیت المقدس کی راہ میں جان دینے کی اپنی سب سے عزیز خواہش کو پا لیا۔

بیاب میں مزید کہا گیا ہے کہ حسن نصراللہ 30 سال قیادت کے بعد اپنے ساتھیوں کی راہ پر روانہ ہوگئے۔ تنظیم کی قیادت غزہ اور فلسطین کی حمایت اور لبنانی عوام کے دفاع کے لیے اسرائیل کے ساتھ جنگ جاری رکھے گی۔

پاکستان