اہم ترین

نمبر محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ میسج بھیجنے کے 4 طریقے

واٹس ایپ اس وقت پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے مشہور ایپ ہے۔ عام طور پر واتس ایپ کے ذریعے کسی بھی شخص سے رابطے یا پیغام کے لئے اس کا نمبر محفوظ کیا جانا لازمی تصور کیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ نمبر محفوظ کئے بغیر بھی واتس ایپ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ نے اسمارٹ فونز میں آنے والی دیگر معیاری میسجنگ ایپلی کیشن کی جگہ لے لی ہے، کیونکہ اب زیادہ تر صارفین نے پیغام رسانی کے لیے صرف واٹس ایپ کا استعمال شروع کردیا ہے۔ لیکن واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے کے لیے آپ کو پہلے صارف کا فون نمبر اپنی ڈیوائس میں محفوظ کرنا ہوگا، اس کے بعد ہی آپ کسی کو میسج کر سکتے ہیں۔ لیکن کیا ہوگا اگر ہم کہیں کہ آپ نمبر محفوظ کیے بغیر بھی کسی کو میسج کر سکتے ہیں؟ جی ہاں، آج ہم آپ کو صرف ایک نہیں بلکہ چار ایسے طریقے بتائیں گے جن کے ذریعے آپ کسی کا نمبر محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ پر میسج بھیج سکتے ہیں۔

نیو چیٹ بٹن

کسی نامعلوم نمبر پر پیغام بھیجنے کا یہ سب سے آسان طریقہ یہ کہ سب سے پہلے اپنی اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائس میں واٹس ایپ ایپلیکیشن کھولیں۔اب جس نمبر پر آپ میسج بھیجنا چاہتے ہیں اسے کاپی کریں۔ نیو چیٹ بٹن کو دبائیں اور واٹس ایپ کنٹیکٹ کے نیچے اپنا نام ٹیپ کریں۔اب کاپی شدہ موبائل نمبر کو ٹیکسٹ باکس میں پیسٹ کریں اور سینڈ پر کلک کریں۔اب اس موبائل نمبر پر ٹیپ کریں، اگر وہ شخص واٹس ایپ پر دستیاب ہے تو آپ اس سے چیٹ کرسکیں گے۔

براؤزر لنک

سب سے پہلے اپنے فون یا پی سی میں انٹرنیٹ براؤزر کھولیں۔اس لنک کو https://api.whatsapp.com/send?phone=xxxxxxxxxx ایڈریس میں چسپاں کریں۔اب کے بجائے وہ نمبر لکھیں جس پر آپ میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔ ذہن میں رکھیں کہ ملک کا کوڈ نمبر سے پہلے لگانا ضروری ہے۔اب لنک کو کھولنے کے لیے انٹر پر ٹیپ کریں اور کنٹینیو ٹو چیٹ آپشن پر کلک کریں۔ آپ کو براہ راست اس شخص کے واٹس ایپ چیٹ پر بھیج دیا جائے گا تاکہ آپ اسے آسانی سے میسج کر سکیں۔

ٹریو کالر ایپ

ٹریو کالر سے عام طور پر کال کرنے والے کا نام معلوم کیا جاتا ہے لیکن اس سے آپ کسی بھی شخص کا نمبر محفوظ کئے بغیر واٹس پر میسیج بھی کرسکتے ہیں

اپنے فون پر ٹریو کالر ایپ کھولیں۔یہاں وہ فون نمبر تلاش کریں جس پر آپ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں۔اس کے بعد نمبر کے پروفائل میں نیچے جائیں اور واٹس ایپ آئیکن تلاش کریں۔واٹس ایپ آئیکن پر ٹیپ کریں اور آپ کے پاس ونڈو میں واٹس ایپ چیٹ کھلے گی۔یہاں سے آپ اس شخص کو براہ راست پیغام بھیج سکتے ہیں۔

گوگل اسسٹنٹ

نمبر محفوظ کیے بغیر گوگل اسسٹنٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر کسی بھی شخص سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ، اس کے لئے اپنے اسمارٹ فون پر گوگل اسسٹنٹ کو فعال کریں۔

گوگل اسسٹنٹ کو نمبر لکھ کر واٹس ایپ بھیجنے کی کمانڈ دیں۔ یہاں یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ صحیح ملک کے کوڈ کے ساتھ صحیح موبائل نمبر بتارہے ہیں۔

گوگل اسسٹنٹ اب پوچھے گا کہ کون سا میسج بھیجنا ہے، گوگل اسسٹنٹ کو بتائیں کہ آپ کون سا میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔گوگل اسسٹنٹ اب خود بخود اس شخص کو واٹس ایپ میسج کے طور پر پیغام بھیجے گا۔

پاکستان