اہم ترین

ٹیسٹ ٹیم میں سرفراز ہی رضوان کے بہترین متبادل ہیں: شان مسعود

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ شان مسعود نے کہا کہ محمد رضوان مستقل ٹیم کا حصہ ہیں لیکن شارٹ ٹرم میں سرفراز احمد بہترین متبادل ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ قومی ٹیم کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔ ہر کپتان کا الگ طریقہ ہوتا ہے۔ بحیثیت کپتان ٹیم بنانا ، اس کی قیادت اور ذمہ داری لینا میرا کام ہے۔ ڈریسنگ روم میں کا ماحول بہتر رکھنے رہنا چاہئے ۔ بطور کپتان کہ سکتا ہوں ٹیم متحد ہے۔

ریڈ بال فارمیٹ کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شکستوں پر ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت سب کو دکھ ہے۔ ریڈ بال کرکٹ کے لئے جسمانی اور ذہنی فٹنس درکار ہوتی ہے۔ اگر پاکستان کو بہتر ٹیسٹ ٹیم بننا ہے تو فزیکل اور مینٹل فٹنس کو بہت بہتر بنانا ہو گا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیں غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، کامیابی کے لیے کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع فراہم کرنے پڑیں گے، ہم نے کوشش کی ہے کے سیلکشن میں تسلسل جاری رکھیں ۔

بابر اعظم سے متعلق شان مسعود نے کہا کہ بابراعظم دنیا کے نمبر ون اور بہترین بلے باز ہیں، کھلاڑیوں کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں، کامران غلام، صائم ایوب سمیت سب کو پرفارمنس دکھانے کا موقع ملے گا۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں وکٹ کیپر سے متعلق شان مسعود نے کہا کہ محمد رضوان مستقل ٹیم کا حصہ ہیں لیکن شارٹ ٹرم میں سرفراز احمد بہترین متبادل ہیں، سرفراز احمد کی پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ میں کافی پرفارمنس ہے، وہ اپنی گزشتہ کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کا حصہ ہیں، ٹیسٹ میچز میں نئے وکٹ کیپر کو فوری میدان میں نہیں اتارا جا سکتا، نوجوان وکٹ کیپرز اور اوپنرز کے ساتھ مستقبل کی پلاننگ کو نظر میں رکھ کر کوچز کام کررہے ہیں۔

پاکستان