اہم ترین

بابر اعظم ایک بار پھر کپتانی سے مستعفی

پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک سال میں دوسری بار قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔

بابر پاکستان کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان تھے۔ اس سے پہلے بھی وہ ایک بار استعفیٰ دے چکے تھے لیکن انہیں دوبارہ کپتان بنا دیا گیا۔ اس بار بابر نے ‘ورک لوڈ’ کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی کپتانی چھوڑ دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔

بابر نے کپتانی سے مستعفی ہونے کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ بابر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی اطلاع گزشتہ ماہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو دی گئی تھی۔

بابر نے لکھا اس ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ میں اس عہدے سے دستبردار ہو کر اپنے کردار پر توجہ دوں۔ کپتانی سے کام کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا چاہتا ہوں، اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہونا اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، جس سے مجھے خوشی ہوتی ہے۔

بابر مزید لکھتے ہیں مستعفی ہونے اپنے کھیل اور ذاتی ترقی پر زیادہ توجہ مرکوز کر سکوں گا

بابر اعظم کا ایک سال کے اندر کپتانی سے یہ دوسرا استعفیٰ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے بعد کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد بابر نے 15 نومبر 2023 کو کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ اس وقت بابر پاکستان کے تینوں فارمیٹس کے کپتان تھے۔

پاکستان