اہم ترین

عجیب و غریب دعوؤں سے بھرپور ایسا سی وی کہ 29 کمپنیاں نوکری دینے کو تیار

گوگل کے اس سابق ملازم نے اپنے سی وی میں ایسے دعوے کیے جو کسی بھی نوکری میں کوئی معنی نہیں رکھتے۔ اس کے باوجود 29 کمپنیاں اسے اپنے پاس نوکری دینے کے لئے تیار ہوگئیں۔

ہم سب نوکری حاصل کرنے کے لیے اپنے تجربات کی بنیاد پر بہت احتیاط سے اپنا سی وی تیار کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ کہیں بھی کوئی غلطی نہ ہو اور ہمارا ریزیومے اتنا متاثر کن ہو کہ کمپنی اسے پسند کرے اور ہمیں انٹرویو کا موقع ملے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کی کہانی سنانے جارہے ہیں جس نے اپنے ریزیومے میں کئی عجیب و غریب باتیں لکھی ہیں، اس کے باوجود 29 کمپنیاں اسے نوکری دینے کے لیے بے چین ہیں۔ یہ بات عجیب لگ سکتی ہے لیکن یہ بالکل سچ ہے۔

یہ ریزیومے گوگل کے سابق ملازم جیری لی نے بنایا ہے۔ اس نے اپنے ریزیومے میں ایسی عجیب و غریب باتیں لکھی ہیں کہ کوئی بھی اسے پھاڑ کر پھینک دیتا۔ لیکن، بالکل اس کے برعکس ہوا۔ اسے تو نوکریوں کی پیشکشوں کی بھرمار ہوگئی۔

جیری لی نے اپنے ریزیومے میں لکھا تھا کہ وہ میا خلیفہ (سابق پورن اسٹار)کے ماہر ہیں۔ اس کے علاوہ ایک رات میں سب سے زیادہ ووڈکا شاٹس (شراب کی ایک قسم ) لینے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔ اس طرح کی عجیب و غریب چیزوں نے ان کے ریزیومے کو انٹرنیٹ پر بھی بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔

جیری لی گوگل میں حکمت عملی اور آپریشنز مینیجر تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ بھرتی کرنے والی کمپنیاں کسی کے سی وی پر کتنی توجہ دیتی ہیں۔ اس لیے اس نے گوگل پر اپنے تجربے میں عجیب و غریب دعوے شامل کیے۔

درحقیقت نوکری حاصل کرنے میں ان چیزوں کی ایک فیصد بھی اہمیت نہیں ہے۔ اس کے بعد اس نے یہ ریزیومے کئی کمپنیوں کو بھیجے۔ وہ کمپنیوں کا جواب دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس سے وہ سمجھ گیا کہ کمپنیوں نے اس کے سی وی میں صرف گوگل پر توجہ دی۔ اس نے اسے مکمل پڑھنا بھی ضروری نہیں سمجھا۔

پاکستان