بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے اداکار عامر خان نے امیتابھ بچن کے شو کون بنے گا کروڑ پتی 16 میں اپنے بیٹے کے ساتھ انٹری دی ہے۔ اس دوران انہوں نے بگ بی سے ایسا سوال پوچھ ڈالا جس پر وہ حیران و پریشان ہوگئے۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اس ماہ 82 سال کے ہونے والے ہیں۔ ان کی سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے ہر سال انڈسٹری میں کچھ مختلف کیا جاتا ہے۔ ان دنوں امیتابھ بچن کوئز ریئلٹی شو کون بنے گا کروڑ پتی 16 کی میزبانی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان بگ بی کی سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے شو میں آنے والے ہیں۔
شو کا پرومو سامنے آیا ہے جس میں عامر بگ بی سے ایک دلچسپ سوال کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وہ جیا بچن کے بارے میں ایسا سوال پوچھتے ہیں کہ بگ بی خود بھی چونک جاتے ہیں۔
بھارتی ٹی وی نے کون بنے گا کروڑ پتی 16 کا ایک نیا پرومو شیئر کیا ہے جس میں عامر خان بگ بی سے کہتے ہیں ‘میرے پاس ایک انتہائی گونگا سوال ہے۔’ جس کے جواب میں بگ بی کہتے ہیں- ہاں ہاں۔
جس پر عامر پوچھتے ہیں جب جیا جی (امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن )کسی اور ہیرو کے ساتھ شوٹنگ کے لیے جاتی تھیں تو وہ کون سا ہیرو تھا جس کا نام سن کر آپ کو درد محسوس ہوا اور رشک آیا کہ ہمم، ٹھیک ہے۔۔
عامر کا سوال سن کر امیتابھ بچن چونک گئے اور عامر کا چہرہ دیکھنے لگے۔ بھارتی ٹی وی نے امیتابھ بچن کا جواب تو نہیں بتایا تاہم اطلاع دی ہے یہ قسط 11 اکتوبر کو نشر ہوگی