پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ جس کے بعد اب محمد رضوان کے لئے راستہ تقریباً صاف ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پی سی نے پاکستان مینز وائٹ بال کی کپتانی سے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے مستعفی ہونے کا فیصلہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستان کرکٹ سے وابستگی کا ثبوت ہے۔ یہ فیصلہ ان کی بیٹنگ پر توجہ دینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔
دوسری جانب وائٹ بال کرکٹ کی قیادت کے لئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا راستہ تقریباً صاف ہوگیا ہے۔
پی سی بی نے محدود اوورز کے فارمیٹ کی قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے سلیکٹرز کو محمد رضوان سے مشاورت کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔