اہم ترین

سیکڑوں چینل بند، یوٹیوب نے غلطی کی معافی مانگ لی

یوٹیوب نے بہت سے درست چینلز کو ‘اسپیم’ سمجھ کر پابندی لگا دی۔ اب یوٹیوب نے معافی مانگی ہے اور مستقبل میں بہتر نظام تشکیل دینے کا وعدہ کیا ہے۔

حال ہی میں یوٹیوب نے سیکڑوں چینلز کو ‘اسپیم’ سرگرمیوں کی وجہ سے بند کردیا۔ اس واقعے نے خاص طور پر ان یوٹیوب صارفین کو پریشان کر دیا جو یوٹیوب پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی روزی کماتے ہیں۔ ایسا یوٹیوب کے خودکار ماڈریشن سسٹم کی وجہ سے ہوا ۔ جس نے صحیح چینل کو بھی جعلی سمجھ لیا۔

بند کئے گئے چینلز چلانے والوں کو نہ تو کوئی وارننگ ملی اور نہ ہی کوئی وضاحت۔ ان متاثرہ تخلیق کاروں کی فہرست میں چھوٹے تخلیق کاروں سے لے کر بہت سے معروف تخلیق کاروں تک کے چینلز شامل ہیں۔ ان تمام متاثرہ افراد نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی اور یوٹیوب پر اپنی شکایت درج کرائی۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد یوٹیوب نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے عوامی طور پر معافی مانگ لی ہے۔ ساتھ ہی جلد ہی معاملہ حل کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ مستقبل میں ایسی غلطیوں کو روکنے کے لیے اپنے سسٹم کا جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی یوٹیوب نے کہا کہ وہ اپنے تمام صارفین کے لیے ایک متوازن اور منصفانہ پلیٹ فارم کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

پاکستان