اہم ترین

انگلینڈ کو اس کے جارحانہ انداز کے ذریعے ہی پھنسائیں گے: سعود شکیل

ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی کرکٹ تیم کے نائب کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا جارحانہ کھیل ہی ان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جائے گا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران سعود شکیل نے کہا کہ انگلینڈ ہمیشہ جارحانہ کرکٹ کھیلتا ہے اور اس دوران وہ غلطیاں کرتے ہیں جس سے مد مقابل ٹیم فائدہ اٹھاتی ہے۔ 2022 میں انگلینڈ نے پاکستان کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کیا تھا۔ راولپنڈی اور ملتان میں ہم جیت کے کافی قریب تھے لیکن ہم مواقع سے فائدہ اٹھا نہ پائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے بیٹنگ کے شعبے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پارہی۔ ہم بڑا اسکور نہیں کرپارہے۔ جو یہ تشویش کی بات ہے۔

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میں عبرت ناک شکست کا حوالہ دیتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ وہ سیریز پر اب ماضی میں ہے۔ ہم نے اس سیریز میں اچھا نہیں کھیلا۔ ہماری توجہ اب مستقبل پر ہے۔

اپنے کھیل کے حوالے سے سعود شکیل کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ میں کسی خاص انداز کی پیروی نہیں کرتے، صورتحال کے مطابق کھیلتے ہیں، اس سے کھیل میں نکھار آتا ہے۔

پاکستان