اہم ترین

پاکستان کے باکسر شہیر آفریدی نے نئی تاریخ رقم کردی

سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے باکسر شہیر آفریدی جنوبی افریقی حریف کو شکست دے کر دنیا کے 100 بہیترین پروفیشنل باکسرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق بنکاک میں عالمی باکسنگ کے مقابلے میں ایشین باکسنگ کے چار بار کے چیمپیئن شہیر آفریدی نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے عالمی چیمپیئن پیٹرک الوئیٹے کو شکست دیکر عالمی باکسنگ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یہ ان کی اب تک کی 16 ویں پروفیشنل فائٹ تھی۔ اور ان میں انہیں صرف ایک مقابلے میں شکست ہوئی۔ اس مقابلے میں کامیابی کے بعد شہیر آفریدی دنیا کے 100 بہترین پروفیشنل باکسر کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

شہیر آفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں عالمی باکسنگ کونسل اور ایسوسی ایشن جبکہ ایشین باکسنگ فیڈریشن کے ٹائٹل ہولڈر بھی ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے باکسر شہیر آفریدی کے عالمی چیمپیئن بننے پر مبارکباد دی اور باکسنگ کے میدان میں انکی یادگار جیت کو پاکستان اور سندھ پولیس کے لیئے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔

پاکستان