بنگلہ دیش اور میانمار سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ” موچا” نے دونوں ممالک کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے طوفان موجہ نے سب سے زیادہ تباہی میانمار کے مغربی صؤبے رخائن میں مچائی ہے جہاں اب تک 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ درجنوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
طوفان سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے متعدد دیہات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے جب کہ بندلہ دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طوفان “موچا” بنگلہ دیش کے ساحلہ علاقوں سے بھی ٹکرایا، جس کے نتیجے میں دو دیہات صفحہ بہہ گئے تاہم حکومت کی جانب سے ساحلی پٹی کو خالی کرالیا گیا تھا جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
موچا سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے بجلی اور مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا ہے، رخائن کی سڑکیں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور امدادی کیمپوں میں موجود متاثرین کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوچکی ہے۔