اہم ترین

ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن شان مسعود اور عبداللہ شفیق کے نام، بابر پھر ناکام

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا پہلا کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں کی بدولت پاکستان کے نام رہا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

دن کے اختتام تک پاکستان نے کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا لیے۔ سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ صفر رنز پر پاکستان کی پہلی اننگز دوبارہ شروع کریں گے۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن صرف 8 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔

صائم ایوب 4 کے انفرادی اسکور پر گس ایٹکنسن کی وکٹ بن گئے۔ انگلینڈ کا بولنگ اٹیک پاکستان پر حاوی نظر آرہاتھا لیکن کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے ذمہ داری سے اننگز کو آگے بڑھایا۔

شان مسعود نے نسبتاً تیز اور عبداللہ شفیق سے سست روی سے بیٹنگ کی۔دونوں کے درمیان 253 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی

اسی دوران شان مسعود 2020 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ فارمیٹ سینچری بنانے میں کامیاب رہے۔ جب کہ عبداللہ شفیق نے بھی اپنے کیرئیر کی پانچویں سنچری اسکور کی۔

انگلینڈ کو دوسری وکٹ طویل انتظار کے بعد تیسرے سیشن میں ملی جب عبداللہ شفیق 102 کے انفرادی اسکور پر گس ایٹکنسن کی میچ میں دوسری وکٹ بن گئے۔ کچھ ہی دیر بعد کپتان شان مسعود 151 رنز بنا کر جیک لِیچ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم ایک مرتبہ پھر بڑا اسکور نہ کرسکے 30 رنز پر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 328 رنز تھا۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نسیم شاہ بطور نائٹ واچ مین کریز پر اترے۔

پاکستان