پاکستان کے معروف اداکار فواد خان بھارتی فلم نگری میں کئی برسوں بعد واپسی کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ فلم عبیر گلال کی لندن میں شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان نے 2014 میں فلم خوبصورت کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے دیگر فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
اپنی جاندار اداکاری کی بدولت انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرتی ایس بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم عبیر گلال میں فواد خان کے مدمقابل وانی کپور اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
فلم کی شوٹنگ گزشتہ ماہ سے لندن میں شروع بھی ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں آرتی ایس بگدی میں فواد خان اور وانی کپور کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کی بری عادتوں کو چھڑاتے چھڑاتے محبت گرفتار ہوجاتے ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کب مکمل ہوگی اور اسے کب ریلیز کیا جائے گا اس حوالے سے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔