اہم ترین

پاکستان کے قرض میں روز 24 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہورہا ہے: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے ملک پر اندرونی اور بیرونی قرض کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق پاکستان کے قرض میں یومیہ 24 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہورہا ہے۔

اسٹیت بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رواں برس اگست کے مہینے میں پاکستان نے اندرونی اور بیرونی ذرائع سے 739 ارب روپے کا قرض حاصل کیا۔

اس طرح ریاست پر اگست 2024 تک قرض کا مجموعی حجم 70 ہزار 362 ارب روپے ہوگیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے اگست میں 623 ارب روپے مقامی قرض لیا ہے۔

اگست 2024ء تک حکومت نے مقامی ذرائع سے 623 ارب روپے جب کہ 116 ارب روپے بیرونی قرض لیا۔

جس کے بعد ملک پر اندورنی ذرائع کے قرض کا حجم 48 ہزار 339 ارب روپے جب کہ بیرونی قرض 22 ہزار 23 ارب روپے ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو چند روز قبل آئی ایم ایف سے ایک ارب دالر سے زائد کا قرض بھی ملا ہے ۔ جو کہ اس میں شامل نہیں۔

پاکستان