اہم ترین

ملتان ٹیسٹ : پہلی اننگز میں پاکستان کے 556 رنز، انگلینڈ کا بھی جارحانہ انداز

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز مین پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پت 96 رنز بنالئے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے رنز کی بہتی گنگا سے ہاتھ دھو تو جواب میں انگلینڈ نے بھی تیز کھیلے ہوئے اپنے عزائم دکھادیئے ہیں۔

پاکستان کی اننگز

منگل کے روز کھیل کے دوسرے دن کا آغاز پاکستان کی جانب سے سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کیا تو قومی ٹیم کا اسکور 4 وکٹوں پر 328 رنز تھا۔ سعود شکیل 35 رنز بنائے تھے جب کہ نشیم شاہ نے کھاتہ نہیں کھولا تھا۔

سعود شکیل اور نسیم شاہ مل کر اسکور 388 رنز تک پہنچایا۔ جس میں نسیم شاہ کے 33 رنز بھی شامل تھے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ نسیم شاہ کی صورت میں گری۔ محمد رضوان اپنا کھاتہ بھی نہ کھول پائے۔ 393 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر سلمان آغا نے سعود شکیل کے ساتھ اچھی شراکت داری قائم کی۔ اسی دوران سعود شکیل نے اپنی نصف سنچری اسکور کی جب کہ سلمان آغا نے نسبتاً جارحانہ انداز اپنایا۔

پاکستان کا اسکور 450 رنز پر پہنچا تو سعود شکیل بھی 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔464 رنز پر گری اور عامر جمال 7 رنز بنا کر انگلش بولرز کا شکار بنے تو پاکستان کا اسکور 464 رنز تھا ۔

ایسے وقت میں شاہی شاہ نے سلمان علی آغا کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا۔ سلمان علی آغا نے 108 گیندوں پر اپنی کیریئر کی تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔

قومی ٹیم کی نویں وکٹ شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں گری، وہ 26 رنز بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ پاکستان کی آخری وکٹ 556 رنز پر گری، ابرار احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہ 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی اننگز

انگلینڈ نے 556 رنز کے بڑے اسکور کے سامنے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی۔ مہمان ٹیم کے کپتان اولی پوپ بغیر کوئی رن بنائے نسیم شاہ کا شکار بنے۔

اولی پوپ کے بعد پاکستانی کسی انگلش بیٹر کو آؤٹ نہ کرسکے اور کھیل کے اختتام تک انگلش ٹیم نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنا لیے ۔

جوروٹ 32 اور زیک کرالی 64 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے جب کہ پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 460 رنز درکار ہیں۔

پاکستان