قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور استار بیٹر بابر اعظم ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی فلاپ ہو گئے، جس کے بعد ان پت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنبقید کی جارہی ہے۔
ملتان ٹیسٹ کے چوتھے دن بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے بابر اعظم نے پہلی اننگز میں 30 رنز بنائے تھے۔
ملتان کی بیٹنگ بچ کو دیکھتے ہوئے پاکستانی شائقین کو امید تھی کہ بابر اعظم پہلی اننگز میں اپنی ناکامی کا سارا بدلہ دوسری اننگز مین لے لیں گے لیکن انہیں پھر مایوسی ہوئی۔ وہ صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ناقص کارکردگی کے باعث بابر اعظم سوشل میڈیا پر مسلسل ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے فٹ نہیں، وہ صرف کمزور ٹیموں کے خلاف رنز بناتے ہیں، لیکن بڑی ٹیموں کے خلاف ناکام ہی رہتے ہیں۔
ساگر نامی صارف نے بابر اور رضوان پر تنیقد کرتے ہوئے لکھا کہ صرف مسخرے ہی ملتان کی ہائی وے پچ پر اسکور نہیں کرسکے ۔
ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم اپنی سنچری سے صرف 95 رنز پیچھے رہ گئے۔
بابر اعظم کی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
بابر اعظم کے ٹیسٹ کیرئیر کی بات کی جائے تو وہ اب تک 54 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ جس میں اس بلے باز نے 44.52 کی اوسط سے 3962 رنز بنائے ہیں۔ اس فارمیٹ میں بابر اعظم کے نام 9 سنچریوں کے علاوہ 26 نصف سنچریاں ہیں۔