اہم ترین

ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کے بلے بازوں میں وہ کارنامے سرناجم دیے جو ان تک کوئی ٹیم نہ کرپائی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ کئی حوالے سے تاریخی ثابت ہوا ہے ۔اس میچ انگلش بلے بازوں نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 823 رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کی۔ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا یہ سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔ اس سے قبل 1958 میں ویسٹ انڈیز نے 700 سے زائد رنز اسکور کئے تھے۔

جو روٹ نے اپنے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری اسکور کرکے الیسٹر کک سے ایک اور ریکارڈ بھی چھین لیا وہ اب انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کریا، اس سے پہلے ٹیسٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 254 رنز تھا جو انہوں نے 2016 میں پاکستان کے خلاف ہی بنایا تھا۔

دوسری جانب ہیری بروک نے اپنےٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی۔

پاکستان