پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیلِ نو کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ میں ہر روز نت نئے تجربے کئے جارہے ہیں۔
پی سی بی نے اب قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیلِ نو کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی کمیٹی میں سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار بھی شامل ہوں گے۔
حسن چیمہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا جب کہ عاقب جاوید کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔
پی سی بی نے اظہر علی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کے علاوہ انہیں یوتھ ڈیولپمنٹ کی بھی ذمے داری سونپنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔