اہم ترین

عجیب روزگار : کہیں رونے کا معاوضہ ملتا ہے تو کہیں سونے اور دھکے دینے کا

لوگ دن بھر محنت اور پسینہ بہاتے ہیں اور پھر کہیں سے ان کو تنخواہ ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دنیا میں کچھ ایسی عجیب و غریب نوکریاں ہیں جن میں کچھ نہ کرنے پر تنخواہ ملتی ہے۔

کیا آپ نے سنا ہے کہ آپ کو رونے کا معاوضہ مل سکتا ہے؟ یہی نہیں، کسی اور کی جگہ قطار میں کھڑے ہونے اور نرم و ملائم گدوں پر سونے کے لئے بھی ٹھیک ٹھاک رقم ملتی ہے۔ دنیا میں طرح طرح کے کام ہیں جن سے لوگ پیسے کماتے ہیں۔

آج پھر آپ کو کچھ ایسی ہی نوکریوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہ نوکریاں آپ کو عجیب لگ سکتی ہیں، لیکن ان کی تنخواہیں اچھی ہیں۔

مسافروں کو دھکا دینے والے

جاپان امریکا، چین اور دیگر کئی ملکوں میں میٹرو ٹرین میں روزانہ اتنے لوگ سفر کرتے ہیں کہ دروازے بند کرنا ممکن نہیں رہتا۔ انہوں نے ہر اسٹیشن اور ٹرین کے اندر لوگوں کو صرف اس لئے معاوضے پر رکھا ہوتا ہے جو مسافروں کو آگے دھکیلتے ہیں تاکہ میٹرو میں مزید جگہ بنائی جاسکے اور دروازے آسانی سے بند ہوسکیں ۔

کسی اور کیلیے قطار میں کھڑا ہونا

آپ نے سنا ہوگا کہ ٹی وی شوز میں خاظرین کو معاوجہ کی اداےیگی پر لایا جاتا ہے۔ اسی طرح اسٹینڈرز اپنے گاہکوں کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ یورپی ملکوں میں ایک ایک اسٹینڈر دوسروں میں لائن میں کھڑا رہ کر دن بھر میں 30 ہزار پکستانی روپے تک کما سکتا ہے۔

پیشہ ور رونے والے

بھارت سمیت جنوب مشرقی ایشیا میں پیشہ ور سوگواروں کو آخری رسومات کے لیے بلایا جاتا ہے تاکہ وہ مرنے والے کے دکھ پر ماتم کرسکے ہوسکے تو دوسروں کو بھی رلائے۔ بھات میں تو ایسے مخصوص گھرانے ہیں جو نسل در نسل یہ کام کررہے ہیں۔

کرائے کی گرل فرینڈ اور دوست

جاپان سمیت کئی ممالک میں بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ کی خدمات کرائے پر حاصل کرنے کا رجحان ہے۔ جاپان میں اکیلی لڑکیاں بوائے فرینڈز کی خدمات حاصل کرکے اپنی تنہائی دور کرتی ہیں۔ بدلے میں ان لڑکوں کو اچھا معاوضہ ملتا ہے ۔ اس کے لیے کسی خاص تعلیمی قابلیت کی بھی ضرورت نہیں۔

سو کر لاکھوں کمائیں

دنیا بھر میں گدے ، تکیے، کمبل او رضائیاں بنانے والی کمپنیاں پیشہ ور سلیپرز کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔ ان لوگوں کو ان کمپنیوں کی تیار کردہ اشیا کا استعمال کرتے ہوئے سونا ہوگا۔ اس کے علاوہ نیند سے متعلق تحقیق کرنے والے محققین بھی ایسے لوگوں کو سونے کا اچھا معاوضہ دیتے ہیں

ٹیڈی بیئر ٹیکنیشن

بہت سی کمپنیاں آپ کے ٹیڈی بیئر کو ٹھیک کرنے کے لیے سرجن کی خدمات حاصل کرتی ہیں، تاکہ ٹیڈی کے پھٹے ہوئے حصوں اور آنکھوں کو دوبارہ ٹھیک کیا جاسکے۔ اس میں تنخواہ بھی بہت اچھی ہے۔

پاکستان