اہم ترین

دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین، وزن صرف دو بسکٹس کے برابر

بھارتی انجنیئر نے دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ میشن بناڈالی جس کا وزن صرف دو بسکٹس کے برابرہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سیبن ساجی نامی بھارتی شہری نے دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین بنا کر انجینئرنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے ۔

اس واشنگ مشین کی لمبائی 1.28 انچ، چوڑائی 1.32 انچ جب کہ 1.52 اونچائی ہے جو کہ جاپان کے معروف ڈیجیٹک کھلونے تاما گوچی سے بھی چھوٹی ہے۔

سیبن ساجی کی تیار کردہ واشنگ مشین مکمل طور فعال ہے۔ یعنی یہ مشین کپڑے کو گھمانے اور دھونے کے علاوہ پانی نکال بھی سکتی ہے۔

بھارتی انجنئر کی بنائی اس واشنگ مشین کا وزن 25 گرام کے لگ بھگ ہے۔ جو عام سے دو بسکٹس کے برابر بنتا ہے۔

پاکستان