اہم ترین

کامران غلام پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سینچری بنانے والے 13ویں پاکستانی کرکٹر

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کی جگہ شامل کئے گئے بیٹر کامران غلام نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں سنچری بنااڈالی ۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 13ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بہتر ثابت نہ ہوا۔

گزشتہ میچ کی ٌپہلی اننگز میں سینچریاں جرنے والے بیٹر عبداللہ شفیق اور شان مسعود ناکام ہوگئے۔

کامران غلام 19 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد میدان میں اترے اور صائم ایوب کے ساتھ بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔ اسی دوران دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ دونوں نے 149 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

صائم ایوب تو آؤٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد انہوں نے سعود شکیل اور محمد رضوان کے ساتھ مل کر پاکستان کی بیٹنگ کو آگے بڑھایا۔ کامران غلام 118 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں جگہ بنانے والے کامران غلام پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے 13ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔ ان سے پہلے جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم، علی نقوی، اظہر محمود، یونس خان ، یاسر حمید، توفیق عمر، فواد عالم، عمر اکمل اور عابد علی پاکستان کی طرف سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ یاسر حمید ڈیبیو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے واحد بیٹر ہیں۔

پاکستان