انگل؛ینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے دن پاکستان نے سست انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پورے دن میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 259 رنز ہی بنائے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا۔
پاکستان کی 19 رنز پر دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ عبداللہ شفیق 7 جب کہ شان مسعود صرف 3 رنز ہی بناسکے۔ اس موقع پر صائم ایوب اور کامران غلام رسول نے پاکستان کی گرتی بیٹنگ کو سہارا دیا۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 168 رنز پر صائم ایوب کی صورت میں گری۔ انہوں نے 77 رنز کی باری کھیلی۔ ان کے بعد آنے والے سعود شکیل بھی ناکام ہوگئے۔ وہ صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹے تو پاکستان کا اسکور 178 رنز تھا۔
محمد رضوان اور کامران غلام نے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھانے کی ٹھانی اور اسکور کو 243 رنز تک لئے گئے۔ اس موقع پر کامران غلام کی ہمت جواب دے گئی۔ انہوں نے 118 رنز کی شاندار کی سست باری کھیلی۔
دن کے اختتام تک پاکستان کا اسکور 5 وکتوں کے نقصان پر 259 رنز ہوا تھا۔ محمد رضوان 37 جب کہ سلمان آگا 5 رنز کے ساتھ کل پھر اپنی اننگز شروع کریں گے۔