بوبی دیول کی آنے والی فلم کنگوا کے پروڈیوسرز اور ڈائرکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ 350 کروڑ بھارتی روپے میں بننے والی فلم باکس آفس پر 2000 کوڑ روپے کمائے گی۔
بھارتی باکس آفس پر نومبر میں اگلے ماہ ایک اور بڑی فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ جس میں بوبی دیول الگ ہی روپ میں نظر آنے والے ہیں۔
اسٹوڈیو گرین نامی پروڈکشن کمپنی نے کنگووا پر 350 کروڑ روپے لگائے ہیں۔ فلم کا مقصد بھارتی فلم نگری کے معیار کو بلند کرنا اور کالکی 2898 اے ڈی جیسی مزید فلموں سے ناظرین کو اپنی جانب راغب کرنا ہے۔ ‘کنگوا’ کی شوٹنگ مختلف براعظموں کے 7 مختلف ممالک میں کی گئی ہے۔
فلم کے ایکشن اور سینما گرافی جیسے تکنیکی شعبوں کے لیے ہالی ووڈ کے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ کے بعض مناظر میں 10 ہزار سے زیادہ لوگ شامل کئے گئے ہیں۔
کنگوا کے پروڈیوسر جنیول راجا کو یقین ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر زبردست ہٹ کمائی کرنے والی ہے۔
جنیول راجا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اسٹوڈیو گرین سے جی ایس ٹی جمع کرنے اور کانگووا باکس آفس کلیکشن کے حوالے سے ضروری دستاویزات فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ مستقبل میں، کوئی بھی دلچسپی رکھنے والی پارٹیاں اصل باکس آفس کلیکشن رپورٹ کی تصدیق کے لیے ہم سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
فلم پروڈیوسر نے کہا کہ تامل سینما میں ایک ہزار روپے کی کمائی تو ایک طرف وہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ فلم 2 ہزار کروڑ روپے کمائے گی۔