اہم ترین

غزہ میں اسرائیلی قتل عام: شہدا کی تعداد 42ہزار 400 تک جاپہنچی

گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے کئے گئے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کا ناکرنے والا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق 15 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نےغزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے مزید 55 فلسطینیوں کو قتل اور 329 کو زخمی کر دیا ہے۔

گزشتہ 375 دنوں کے دوران اسرائیل کی فضائی کارروائیوں اور بمباری سے اب تک مصدقہ شہدا کی تعداد 42 ہزار 344 تک جاپہنچی ہے جب کہ 99 ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔

جام شہادت نوش کرنے والوں میں ایک تہائی بچے اور اتنی ہی خواتین بھی شامل ہیں۔ جب کہ ہزاروں اب بھی لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی ہمدردی کی صورتِ حال بہتر کرنے کے لیے اقدامات نہ کئے جانے پر فوجی امداد پر ممکنہ پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔

پاکستان