اہم ترین

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا دن پاکستان کے نام

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے پہلی اننگ میں پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں 239 رنا بنالئے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کا اسکور پہلی اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز تھا۔

سلمان آغا اور محمد رضوان زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹک سکے، 264 رنز پر مضمد رضوان جب کہ 302 رنز پر سلمان آغا آؤٹ ہوگئے۔ رضوان 41 اور سلمان علی آغا 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 309 رنز پر پاکستانی کی آٹھویں وکٹ ساجد خان کی صورت میں گری۔ انہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔

عامر جمال نے اس مرتبہ بھی مزاحمت کی اور نعمان علی کے ساتھ مل کر 49 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم کی۔ 358 کے مجموعی اسکور پر عامر جمال 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ 366 رنز پر پاکستان کی آخری وکٹ بھی گری۔ نعمان علی 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ زاہد محمود 2 رنز ٌپر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی بیٹنگ

انگلینڈ اوپنرز نے 366 رنز کے جواب میں اچھی اوپنگ شراکت داری قائم کی۔ بین ڈکیٹ اور زیک کروالی نے اپنی ٹیم کو 73 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ زیک کراؤلی 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 125 رنز پر اولی پوپ بھی بین ڈکیٹ کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 29 رنز کی باری کھیلی۔

بین ڈکیٹ اور جو روٹ انگلینڈ کا اسکور کو آگے بڑھانے لگے ، اسی دوران بین ڈکیٹ نے اپنی سنچری مکمل کی ۔ 211 کے مجموعی اسکور پر جو روٹ 34 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ 224 رنز کے مجموعے پر پہنچنے پر بین ڈکیٹ بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 114 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 225 رنز پر ہیری بروک کی صورت میں گری۔ انہوں نے 9 رنز بنائے۔ اسی مجموعے پر کپتان بین اسٹوکس بھی پویلین واپس لوٹ گئے۔ وہ صرف ایک ہی رن بناسکے۔

دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 239 رنز بنالئے جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے اسے مزید 127 رنز درکار ہیں۔

کریز پر اس وقت جیمی اسمتھ 12 اور برائیڈن کرس 2 رنز بناکر موجود ہیں۔

پاکستان