اہم ترین

نیوزی لینڈ 36 سال بعد بھارت کو اس کی سرزمین پ ٹیسٹ میچ ہرانے میں کامیاب

نیوزی لینڈ نے بھارت کو اسی کی سرمزین پر ٹیسٹ فارمیٹ میں 36 سال بعد شکست دے دی۔

بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے ٹیسٹ کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل ہی نہیں ہوسکا تھا۔

دوسرے دن بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کسی کے گمان میں بھی نہ تھا کہ 46 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ یہ اس کا ہوم گراؤنڈ میں سب سے کم اسکور تھا۔

نیوزی لینڈ کے بولرز کے بعد بیٹرز نے بھی بھرپور دھلائی کی اور 402 رنز کا مجموعہ جوڑا۔

دوسری اننگز میں بھارت کی جانب سے بھرپور بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ سرفراز خان کے 150 اور رشبھ پنت کے 99 رنز کی بدولت 462 رنز ببالئے۔

اتنے زییادہ رنز بنانے لے باوجود نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے صرف 108 رنز کا ہی ہدف ملا۔ جسے اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس طرح نیوزی لینڈ 36 سال بعد بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ہرانے میں کامیاب ہوا ۔

پاکستان