امریکا میں پورن فلموں سے منسلک افراد آئندہ صدارتی انتکاب کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔
فرانس 24 کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخاب کو ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ ایسے میں ہر شعبہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی مد مقابل کملا ہیرس کی بھرپور حمایت یا شدید مخالفت کررہی ہے۔
ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک پورن اسٹار کے ساتھ تعلق کو کافی شہرت ملی ہے لیکن لیکن اس شعبے سے منسلک افراد اپنے حلقہ اثر میں زور دے رہے ہیں کہ اگر ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو وہ پوری انڈسٹری کو بند کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
امریکا میں فحش مواد بنانے والوں نے یہ اقدام ٹرمپ کی کامیابی کی صورت میں کابینہ کی تشکیل کے لئے جاری کردہ ناموں کے سامنے آنے کے بعد اٹھایا ہے۔
ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پراجیکٹ 2025 کے نام سے جاری 900 صفحات پر مشتمل کتاب میں واضح طور پر یہ کہا گیا ہے کہ فحش نگاری کو غیر قانونی قرار دیا جانا چاہیے۔ جو لوگ اسے تیار کرتے اور تقسیم کرتے ہیں انہیں قید کیا جانا چاہیے۔
اس حوالے سے ہینڈز آف مائی پورن کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک مہم چلائی جارہی ہے، جس کے منتظمین نے پورن مواد چلانے والی ان ویب سائیٹس پر اشتہارات کی مد میں 2 لاکھ ڈالر (ساڑھے 5 کروڑ پاکستانی روپے) خرچ کئے ہیں۔
ان اشتہارات کے ذریعے پورن مواد دیکھنے والوں کو ترغیب کی جارہی ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی اس قام کے مواد پر پابندی اور اس سے جڑے ستاروں کو جیلوں میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے لوگوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے روکنا ہوگا۔
امریکا کے انسٹی ٹیوٹ فار فیملی اسٹڈیز کے مطابق ہیش ٹیگ ہینڈز آف مائی پورن کا بنیادی مقصد مردوں کو ٹرمپ کے خلاف ووٹ دینے کے لئے قائل کرنا ہے۔ کیونکہ فحش مواد دیکھنے والے مردوں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی مردوں پر مشتمل ہے۔
ہیش ٹیگ ہینڈز آف مائی پورن کی سب سے زیادہ توجہ پینسلوینیا، ایریزونا اور جارجیا جیسی اہم ترین ریاستوں پر ہے ۔
اے ایف پی گفتگو کے دوران ایک فحش اداکارہ سیوکسی کیو نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہر صورت 5 نومبر کو وٹ کا حق استعمال کرنا ہو گا۔
اس تشہیری مہم میں ویڈیو نشر ہونے سے پہلے سیوکسی کیو جیسے پورس اسٹارز کی ایک چھوٹی سی ویڈیو نسر کی جاتی ہے جس میں وی اپبنے دیکھنے والوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ اگر انہین ایسی ویدیو مستقبل میں بھی دیکھنی ہیں تو 5 نومبر کو ٹرمپ کے خلاف ووٹ ضرور دیں۔