اہم ترین

راولپنڈی ٹیسٹ: نعمان اور ساجد کی بدولت پاکستان کا پلڑا بھاری

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا جب کہ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے ہیں اس طرح انگلینڈ اب بھی 53 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھی پاکستان کے اسپنرز نعمان علی اورر ساجد خان نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کا بھی خوب جادو جگایا۔

نعمان اور ساجد کی سعود سے ساجھے داری

جمعے کے روز پاکستان نے 73 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا۔ کریز پر شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز کے ساتھ موجود تھے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 99 رنز پر گر گئی جب شان مسعود 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 151 رنز پر گری جب محمد رضوان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 155 اور ساتویں وکٹ 177 رنز پر گری، پہلے سلمان آغا ایک اور پھر عامر جمال 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر ایسا لگتا تھا کہ پاکستان 200 رنز بھی نہیں بناپائے گا لیکن نعمان علی اور ساجد خان نے سعود شکیل کا بھرپور ساتھ نبھایا۔ اسی دوران سعود شکیل نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی چوتھی سنچری اسکور کی۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 265 رنز پر نعمان علی کی صورت میں گری انہوں نے 45 رنز بنا کر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

نعمان کے بعد ساجد علی میدان میں اترے اور سعود شکیل کے ہمراہ اسکور کو آگے بڑھانے لگے۔ ساجد علی نے جارحانہ انداز اپنایا ۔ 337 رنز کے مجموعے پر سعود شکیل کی مزاحمت جواب دے گئی۔ وہ 134 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 344 رنز پر پاکستان کی آخری وکٹ بھی زاہد محمود کی صورت میں گر گئی۔ ساجد خان 48 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

انگلینڈ دباؤ کا شکار

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 77 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی۔ 15 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو پہلی کامیابی بین ڈکیٹ کی صورت میں ملی، انہوں نے 12 رنز بنائے۔ اسی اسکور پر دوسری وکٹ بھی گری۔ زیک کرالی نے 2 رنز بنائے۔

انگلینڈ تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر اولی پوپ تھے جو ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس وقت انگلینڈ کا اسکور 20 رنز تھا۔

دن کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز تھا جب کہ اب بھی 53 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

پاکستان