اہم ترین

سلمان خان کو جان کی دھمکی دینے والا مسلمان سبزی فروش نکلا

سلمان خان کو 5 کروڑ روپے نہ دینے کی صورت مٰں جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا ایک مسلامن سبزی فروش نکلا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز پہلے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا۔ جس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ روپے مانگے گئے۔ پیغام کے ذریعے جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی اور سلمان خان کے درمیان جاری تنازع کو حل کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ پیغام بھیجنے والے شخص نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا قریبی شخص بتایا تھا۔

واٹس ایپ میسیج میں کہا گیا تھا کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر وہ پیسے نہیں دیتے تو سلمان خان کی حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو جائے گی۔

ممبئی ٹریفک پولیس 16 اکتوبر کو پیغام موصول ہونے کے بعد مسلسل نمبر کو ٹریس کر رہی تھی، لیکن نمبر بند تھا۔ موبائل نمبر کی بنیاد پر پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ پیغام ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع جمشید پور سے کسی شخص نے کیا ہے۔

تحقیقات کی بنیاد پر پولیس نے جمشید پور کے ایس ایس پی کشور کوشل سے رابطہ کیا۔ ممبئی پولیس جمشید پور نے 3 روز کی محنت کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا نے گرفتار شخص کی شناخت شیخ حسین نامی ایک سبزی فروش کے طور پر کی ہے۔

شیخ حسین نے ممبئی پولیس کو بتایا کہ وہ سبزی بیچ کر اپنی روزی کماتا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے وہ ٹی وی نیوز چینل پر لارنس بشنوئی کے ہاتھوں اداکار سلمان خان کے قتل کی خبریں دیکھ رہا ہے۔ اس کا خیال تھا کہ اسی بہانے وہ سلمان خان کو رقم کا مطالبہ کرنے کا میسج بھی بھیجے گا، اس نے انٹرنیٹ پر ممبئی ٹریفک پولیس کا نمبر تلاش کیا اور واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے بعد اس نے فون تبدیل کردیا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ حسین کو ممبئی منتقل کردیا ہے۔ جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

پاکستان