اہم ترین

سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان: سرفراز، فخر، عماد اور امام باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے 25 مینز کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے آئندہ 12 ماہ کے لئے ہوگا۔

سابق کپتان سرفراز احمد، محمد نواز ،عماد وسیم، فہیم اشرف، افتخار احمد اور احسان اللّٰہ کو سینٹرل کانٹریکٹ نہیں دیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کو اے کیٹیگری مٰں شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے تاہم شان مسعود کی بی کیٹگری میں شمولیت ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے مشروط ہے۔

سی کیٹگری میں عبداللّٰہ شفیق، شاداب خان، ابرار احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، حارث رؤف، صائم ایوب اور ساجد خان کو شامل کیا گیا جبکہ نعمان علی کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹگری میں عامر جمال، محمد وسیم جونیئر، محمد ہریرہ، میر حمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللّٰہ خان، عباس آفریدی اور کامران غلام کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان