آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اپنے کئی اہم کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے آرام دے دیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے۔ 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں 14، 16 اور 18 نومبر کو دونوں ٹآسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس ایڈم زمپا، میتھیو شارٹ، شین ایبٹ، زوئیر بارلیٹ، کوپر کنولی، ٹم ڈیوڈ ، نیتھن ایلس ،جیک فریزر مک گرک، ایرون ہارڈی، جوش انگلس اور سپینسر جانسن اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ دستیاب نہیں ہوں گے ۔ اس لئے کینگروز ٹیم کی قیادت کے حوالے سے اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
کوکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین آف سلیکٹرزجارج بیلی نے کہا کہ کپتانی کا فیصلہ سیریز کے آغاز کے قریب کیا جائے گا۔ کپتانی کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بہت سے کھلاڑی ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن کے پاس کپتانی کا تجربہ بھی ہے۔