اہم ترین

پاکستان کرکٹ پھر بحران کا شکار، وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز ہونے سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن کے کھلاڑیوں کے سیںٹرل کانٹرکٹس اور سپورٹ اسٹاف میں من پسند افراد کو شامل نہ کرنے پر پی سی بی سے اختلاف ہوئے تھے۔

گیری کرسٹن سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو من پسند کیٹیگری دلوانا چاہتے تھے۔ سپورٹنگ اسٹاف میں ڈیویڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت نہ ہونے پر گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ آسٹریلیا نہ جانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے کئے گئے معاہدے کے تحت گیری کرسٹن سال کے ایک مہینے چھٹیاں جبکہ 11 ماہ پاکستان میں ٹیم اور کرکٹ پر کام کرنے کے کے پابند تھے لیکن گیری کرسٹن صرف کیمپس اور سیریز کے دوران ہی پاکستان آنے پر بضد تھے۔

پی سی بی حکام گیری کرسٹن سے معاہدے کی مکمل پاسداری کرنے کا خواہاں تھا اور کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہ آنے کا عندیہ دیا تھا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ خراب ہو گئے تھے

پاکستان