اہم ترین

رضوان اور سلمان کو محسن نقوی کا اتحاد اور آخری بال تک لڑنے کا سبق

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز کے لئے ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اگر ٹیم بن کر پرفارم کرے گی تو کوئی اسے ہرا نہیں سکتا۔

وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا سے ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہوائٹ بال ٹیم کی قیادت ایک اعزاز ہے، آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز میں قوم کو آپ کی قیادت میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی با صلاحیت اور پروفیشنلز ہیں، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں ٹیم آسٹریلیا اور زمبابوے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ متحد ہو کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے، ٹیم اگر ٹیم بن کر پرفارم کرے گی تو کوئی آپ کو ہرا نہیں سکتا۔

اس موقع پر کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے اعتماد کرنے پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

محمد رضوان نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا و زمبابوے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے.

پاکستان