پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کل سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔ پہلا میچ پیر کے روز میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ جس کے لئے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔
عبداللّٰہ شفیق بُخار سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور فائنل پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف محمد رضوان کی قیادت میں پہلے ون ڈے کے لئے میدان میں اترنے والی قومی ٹیم میں عبداللہ شفیق ، صائم ایوب ، بابر اعظم، کامران غلام اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔
محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ جب کہ تیسرا میچ 10 اکتوبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔