قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی میں پورے اختیارات دئیے ہیں ویسے ہی اختیارات میرے پاس بھی ہیں۔
میلبرن میں پریکٹس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ کپتان کھلاڑیوں سے ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام لیتا ہے۔ وہ کھلاڑیوں سے پریشر ہٹانے کے لئے ان کے ساتھ بات کرتے ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ میرے لئے یہ اہم نہیں میں کہاں ہو کیا ہوں اہم صرف پاکستان ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف اپنا بہترین کھیل کھیل پیش کریں گے۔ پاکستان ٹیم کے فینز دنیا میں ہر جگہ ہیں، ہم نے انھیں نتائج میں ناراض کیا ہوا ہے، امید ہے کہ اب نتائج بدلیں گے۔ صرف دیکھنا یہ ہے کہ کونسا سا کھلاڑی پاکستان کے لئے کہاں پرفارم کر سکتا ہے۔ پاکستان کو جس طرح سے جتوا سکتے ہیں اس کی کوشش کریں گے۔
بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ کو گزشتہ تین چار سال کی پرفارمنس نے سپر اسٹار بنایا۔ نسیم شاہ اپنی انجری کی وجہ سے اتنا پرفارم نہیں کرسکا۔ بابر ،شاہین اور نسیم کو پتہ ہے کہ برے وقت سے کسے نکلنے ہے یہ وقت کسی پر بھی آسکتا ہے۔ بابر ،شاہین اور نسیم کو پتہ ہے کہ برے وقت سے کسے نکلنے ہے یہ وقت کسی پر بھی آسکتا ہے۔ ان کی خراب پرفارمنس اب ماضی بن گئی ہمیں آگے دیکھنا ہے۔
بحیثیت کپتان اپنے اختیارات کے حوالے سے محمد رضوان نے کہا کہ جس طرح پی سی بی کے چئیرمین نے سلیکشن کمیٹی میں پورے اختیارات دئیے ہیں ویسے ہی اختیارات میرے پاس بھی ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ بحیثیت انسان اکیلا مجھ سے بھی غلطی ہوسکتی ہے اس لئے میں مشورے کرتا ہوں، ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کہا ہے آپ کو جو بھی مشورہ دینا ہے میرے پاس آسکتے ہیں۔