اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے وزیر دفاع یوآف گیلنٹ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنجمن نتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ میں وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے درمیان مکمل اعتماد لازمی ہوتا ہے، لیکن گزشتہ مہینوں کے دوران ان کا یوآف گیلنٹ پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ میری اور گیلنٹ کی جنگ کی مینجمنٹ میں واضح فرق ہے۔ جسے ختم کرنے کی بڑی کوششیں کیں مگر یہ بڑھتا گیا ۔
نتن یاہو نے کہا کہ دشمنوں نے ہمارے درمیان سوچ کے فرق کا بہت فائدہ اٹھایا اس لئے اب ملک کے وزیر خارجہ یسرائیل کانس اب دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔
دوسری جانب یوآف گیلنٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی سلامتی ہمیشہ سے ان کی زندگی کا مقصد تھی اور رہے گی۔
رواں برس مارچ میں بھی یوآف گیلینٹ کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا لیکن اسرائیل کے مختلف شہروں میں احتجاج کے بعد اننہیں بحال کیا گیا تھا۔
اس مرتبہ بھی گیلینٹ کی برطرفی کے خلاف مظاہروں اور احتججا کا نیا سللسلہ شروع ہوگیا ہے۔