پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر تین ایک روزہ میچوں کی زیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ ایدیلیڈ میں کھیلا گیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا اور نتیجے میں آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں 8 بعد نا صرف ہرا دیا بلکہ سیریز بھی برابر کردی۔
آسٹریلیا 163رنز پر آل آؤٹ
آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کو شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے اسپیل میں ہی آؤٹ کردیا۔ جیک فریسر 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو شارٹ ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
آسٹریلیا کی تیسری اور چوتھی وکٹ جوش انگلس اور مارنس لبوشین کی صورت میں گری۔ دونوں کو حارث رؤف نے ہی پویلین کی راہ دکھائی۔
اسٹیون اسمتھ نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی محمد حسنین کا شکار بن گئے۔ اسٹیون اسمتھ 35، آرون ہارڈی 13، گلین میکسویل 16، پیٹ کمنز 13، ایڈم زمپا 18، مچل اسٹارک ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ اس طرح پوری ٹیم 163 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
حارث رؤف نے 5 ، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایک وکٹ پر ہدف حاصل
پاکستان نے 164 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز ذمہ دارانہ انداز سے کیا لیکن اس کے بعد دونوں اوپنرز کی بیٹنگ ضارضانہ ہوگئی۔
دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 137 رنز بنائے۔ صائم ایوب 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے 27ویں اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔ عبداللّٰہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔