اہم ترین

بھارت کا چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار

بھارت نے آئندہ برس شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو پتہ دیا ہے کہ انڈین ٹیم آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے نہیں آئے گی۔

بی سی سی آئی (انڈین کرکٹ بورڈ) نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ میچ ایک غیر جانبدار مقام پر اپنے تمام میچز کھیلنا چاہتے ہیں۔ بھارتی میچوں کی میزبانی کے لیے دبئی کو سب سے فیوریٹ مقام قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا آپریشنز مینیجر شکیل خان نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو پاکستان نہ آنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

شکیل خان نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی۔

واضح رہے کہ 19 فروری سے نو مارچ 2025 تک ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تینوں اسٹیڈیمز میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

پاکستان